نئی دہلی ، 3 اگست (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کانگریس کے ارکان نے اتر پردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سلسلے میں آج راجیہ سبھا میں کافی شوروغل کیا اور اس معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
بی ایس پی کی سپریمو محترمہ مایاوتی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اتر پردیش اور ملک کے
دیگر حصوں میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اترپردیش میں تو صورتحال انتہا پر پہنچ گئي ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہن بیٹیوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، حکومت کیا کر رہی ہے؟ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ عصمت دری کسی ایک ریاست کا معاملہ نہیں ہے اور اس پر پارٹیوں کے نظریات سے اوپر اٹھ کر بحث کی جانی چاہئے۔